google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

آپریشن شعبان: بلوچستان میں مزید 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

ایس این این نیوز اردو

July 11, 2026

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

از اسامہ زاہد

بلوچستان پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

تازہ کارروائی میں مزید 7 خارجی ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 7 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آپریشن شعبان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی

ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے خارجیوں کی مجموعی تعداد 64 ہو چکی ہے۔

پانچ جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 102 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 102 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جب تک آخری دہشتگرد کا صفایا نہیں ہوتا، کارروائی جاری رہے گی

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن شعبان اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے سے آخری دہشتگرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

“پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی، آپریشن شعبان