شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
ڈیجیٹل فوٹو گرافی کا راج، سنہرے دور کی معروف فوٹو گرافی کمپنی کوڈک دیوالیہ ہونے کے قریب
دنیا کی مشہور فوٹوگرافی کمپنی ایسٹ مین کوڈک اپنے مستقبل کے نازک ترین موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ 133 سالہ پرانی اس کمپنی نے حالیہ مالیاتی رپورٹ میں سرمایہ کاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ طویل عرصے تک اپنے آپریشنز جاری رکھنے کے قابل نہیں رہ سکے گی۔
کمپنی نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں خسارہ ظاہر کیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں فروخت میں بھی کمی آئی ہے۔
سی این این کے مطابق کوڈک کے پاس تقریباً 50 کروڑ ڈالر کے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کے لیے نہ تو محفوظ فنڈز ہیں اور نہ ہی اتنی نقد رقم موجود ہے
