Table of Contents
Toggleننکانہ صاحب میں فوڈ فورٹیفیکیشن پر آگاہی سیشن
خالد چوغتہ، SNN News اردو — نیوٹریشن انٹرنیشنل نے محکمہ صحت ننکانہ صاحب کے اشتراک سے ایک آگاہی سیشن کا
انعقاد کیا جس میں کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کے استعمال، وٹامن اے اور ڈی کی کمی، اور خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن
کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن میں ننکانہ صاحب کی مختلف یونین کونسلز سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور ورکرز نے شرکت کی۔
سیشن کی اہم جھلکیاں
زونل مینیجر نصرت پروین نے فورٹیفیکیشن پروگرام اور وٹامن اے و ڈی کی کمی کو پورا کرنے میں اس کے کردار کے بارے میں
شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی کا شکار ہیں، جن
میں آئرن، وٹامن اے اور وٹامن ڈی سب سے زیادہ ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 9.9 ملین افراد ہڈیوں کے بھربھریپن کا شکار
ہیں، جن میں 7.2 ملین خواتین شامل ہیں۔
زونل مینیجر مدثر اقبال نے کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کے استعمال سے صحت پر منفی اثرات جیسے دل اور جگر کی بیماریاں
اور کینسر کے خطرات سے آگاہ کیا اور شرکاء کو ترغیب دی کہ وہ صرف فورٹیفیائیڈ آئل استعمال کریں۔
ڈاکٹر سید عبید حسنین (District Coordinator IRMNCH Nankana Sahib) نے فوڈ فورٹیفیکیشن کی اہمیت اور غذائی کمی کے
ذہنی و جسمانی نقصانات پر روشنی ڈالی۔ مشال پرویز خان (پروگرام افیسر جینڈر) نے صنفی برابری اور فوڈ فورٹیفیکیشن کے
حوالے سے بات کی۔ ڈاکٹر روحیل آختر چوھدری (CEO Nankana Sahib) نے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز/ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ
لوگوں کو فورٹیفائیڈ خوردنی تیل استعمال کرنے کی ترغیب دیں اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کی کاوشوں کو سراہا۔
فوڈ فورٹیفیکیشن اور صحت مند غذائی عادات پر مزید خبریں پڑھیں
