google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس فیلڈ میں متحرک

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

لاہور — شہر بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس نے اہم شاہراؤں، مارکیٹوں اور داخلی و

خارجی راستوں پر سخت نگرانی بڑھا دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور انہوں نے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ تمام ڈویژنل ایس

پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی موقع پر موجود تھے۔

فیصل کامران نے سکیورٹی پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ہمیشہ الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس

شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا

سکے۔