اسکینڈے نیوین نیوز اردو

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے عالم دین اور بیٹا جاں بحق

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

شمالی وزیرستان: منگل کے روز میرانشاہ تحصیل میں مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر سوار ایک عالم دین اور ان کے نوجوان بیٹے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔


پولیس کے مطابق، نامعلوم حملہ آوروں نے بائی پاس روڈ پر مفتی فضل الرحمان اور ان کے بیٹے نور الرحمان پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Read Previous

بھارت: نوجوان کا خواب حقیقت بن گیا، لیجنڈری کرکٹرز کی کالز موصول

Read Next

دبئی ایئر پورٹ پر مسافر ہینڈ بیگ میں کونسی چیزیں نہیں رکھ سکتے؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular