اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سپیکر پنجاب اسمبلی کی شاہ کوٹ آمد، اظہارِ تعزیت
سپیکر پنجاب اسمبلی کی شاہ کوٹ آمد، اظہارِ تعزیت

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حکیم جمیل اطہر


ڈپٹی بیورو چیف


ایس این این نیوز اردو


شاہ کوٹ، ننکانہ صاحب

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شاہ کوٹ کا دورہ کر کے چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد سے ان کے

بھائی رانا محمد اسلم کے انتقال پر تعزیت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کے لیے ان کے آبائی

گاؤں 50 چک ٹوانہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور

لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

فاتحہ خوانی میں سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں ایم پی اے رانا احمد شہریار، ایم پی اے شاہد بھٹی،

بیگم رانا ثنا اللہ خان، چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب سمیع اللہ خان، ایم پی اے طارق سبحانی، سابق ایم پی اے طارق

محمود باجوہ، میاں اعجاز حسین بھٹی، چوہدری زوالفقار باجوہ، سابق ایم پی اے سجاد حیدر گجر، چوہدری عتیق ارشد ساہی اور

کوآرڈینیٹر چوہدری محمد ارشد ساہی شامل تھے۔

انتظامی سطح پر ڈی پی او ننکانہ صاحب فراز احمد، ڈی ایس پی اعجاز ڈوگر اور ڈی ایس پی رانا سجاد اکبر نے بھی فاتحہ

خوانی میں شرکت کی۔

مرحوم کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، جن میں علاقہ مکینوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق

رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔

سیاسی و انتظامی قیادت کی شاہ کوٹ آمد، تعزیتی اجتماع میں شرکت۔