اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ایمان مزاری کا راؤ عبدالرّحیم پر سنگین الزامات
ایمان مزاری کا راؤ عبدالرّحیم پر سنگین الزامات

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز اردو

اسلام آباد — معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری نے لاہور بار کونسل کے امیدوار راؤ عبدالرّحیم پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

ایمان مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ راؤ عبدالرّحیم کے خلاف پنجاب اسپیشل برانچ کی رپورٹ تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق، مذکورہ شخص پر 450

سے زائد بے گناہ بچوں کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجنے کا الزام ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ راؤ عبدالرّحیم نے عبداللہ شاہ نامی نوجوان کے خلاف جھوٹا توہینِ مذہب کا مقدمہ درج کروایا، جس کے بعد اس نوجوان کی لاش

سر تن سے جدا حالت میں ملی۔

ایمان مزاری نے وکلا برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بار الیکشن میں ووٹ دینے سے پہلے اپنے ضمیر کی آواز ضرور سنیں۔