google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اسلام آباد: گروپ کیپٹن فائرنگ سے جاں بحق، ملزمان فرار

ایس این این نیوز اردو

July 5, 2026

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں
ایس این این نیوز

شاہین چوک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

اسلام آباد کے علاقے شاہین چوک میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں پاکستان ائیر فورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ تھانہ مارگلہ کی حدود میں، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے سامنے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ایک نامعلوم نوجوان مبینہ طور پر ایک لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کر رہا تھا۔

گروپ کیپٹن نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی

اسی دوران وہاں سے گزرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق نے دونوں فریقین کے درمیان مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔

اس دوران نامعلوم مسلح ملزم نے پستول سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گولی گروپ کیپٹن عاصم طارق کو لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

میت ہسپتال منتقل، تفتیش کا آغاز

واقعے کے بعد گروپ کیپٹن عاصم طارق کی میت کو پاکستان ائیر فورس ہسپتال یونٹ ٹو منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ مارگلہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او صدیق اور ڈیوٹی افسر نوید فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

لڑکی زیرِ حراست، ملزمان فرار

پولیس نے واقعے میں موجود لڑکی، جس کی شناخت نمرا کے نام سے ہوئی ہے، کو تحویل میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب فائرنگ کرنے والا ملزم اور اس کا ساتھی گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

شاہین چوک فائرنگ کیس میں مزید تفصیلات