کے ایم سی کی غیر قانونی پارکنگ اور پلاٹ لیزنگ کے خلاف کارروائی، تین ایف آئی آرز درج
شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی – بیورو چیف، پاکستان کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی اور اورنگی ٹاؤن شپ میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹس کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ میئر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شہر میں مفت پارکنگ کے اعلان اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے بعد کے ایم سی نے غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ اب تک تین ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں: 10 جولائی: کھارادر پولیس اسٹیشن میں شہریوں
Read more