پی ٹی آئی حمایت یافتہ 18 ارکان کمیٹیوں سے مستعفی
شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان ایس این این اردو اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ 18 اراکینِ اسمبلی نے قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں سے اپنے استعفے سپیکر کو جمع کرا دیے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان استعفوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ استعفے منظور ہو جاتے ہیں تو خالی ہونے والی کمیٹیوں کی نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اراکین میں تقسیم کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو
Read more