پاکستان کی کوششوں سے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہا
شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہا ہو گئے ہیں۔ یہ پیشرفت پاکستان کے لیے ایک خوش آئند کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
Read moreجعلی عامل کے تشدد سے خاتون ذہنی مریضہ، ساس گرفتار
(شاہین اقبال طاہر) ننکانہ صاحب / شاہکوٹ صفدرآباد تحصیل کے نواحی گاؤں چک 537 گ ب ملیانوالی کی جوان شادی شدہ خاتون کلثوم مشتاق مبینہ طور پر جعلی عَلَمی علاج کے نام پر چار روز تک بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنی، جس کے بعد اس نے ذہنی توازن کھو دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او ننکانہ صاحب فراز احمد نے فوری نوٹس لیا اور ساس آمینہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کلثوم کی شادی چند ماہ قبل عرفان نامی شخص سے ہوئی تھی اور شادی سے قبل وہ جسمانی و ذہنی
Read moreوزیراعلیٰ مریم نواز کا سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
زویا امجد سکینڈینیوین نیوز ایجنسی لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سول ڈیفنس کے ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سیلابی صورتحال کے دوران سول ڈیفنس عملے کی عوامی خدمت اور قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ ان کی محنت اور قربانیوں کا اعتراف ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے عوامی خدمت گاروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
Read moreننکانہ صاحب پولیس کی ستمبر کارکردگی رپورٹ جاری
خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب – ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فراز احمد کی ہدایت پر پولیس نے ستمبر 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ ماہ چار ڈکیت گینگز کے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ اور نقدی برآمد کی۔ اسی دوران 235 اشتہاری ملزمان، 40 عدالتی مفرور اور 65 سابقہ ریکارڈ یافتہ افراد کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیوں میں 57 مقدمات درج کیے
Read moreڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی عہدے پر
حماد کاہلوں ایس این این اردو اسلام آباد انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اپنی مدتِ ملازمت ختم ہونے کے باوجود دونوں عہدوں پر خدمات جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی ریٹائرمنٹ رواں سال نومبر میں متوقع تھی، تاہم اعلیٰ سطح پر کیے گئے فیصلے کے بعد وہ اپنی ذمہ داریاں بدستور انجام دیتے رہیں گے۔ یہ پیش رفت پاکستان کے سیکیورٹی ڈھانچے میں تسلسل اور استحکام کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔
Read moreشرجیل میمن پنجاب حکومت وفاق کو نشانہ بنا رہی ہے
اسلم بیورو چیف پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی جماعت کو بالواسطہ نشانہ بنا رہی ہے تاکہ اصل میں وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کے ذریعے وفاقی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، پنجاب کی قیادت “ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے جس سے وفاقی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اور پیپلز پارٹی
Read moreلاہور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک لائیو پر رپورٹ طلب کرلی
شمائلہ اسلم بیورو چیف پاکستان لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ٹک ٹاک کے لائیو فیچر اور فیملی وی لاگنگ کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے، پی ٹی اے اور وزارت داخلہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس ملک محمد اویس خالد نے حکم جاری کرتے ہوئے اداروں کو 15 اکتوبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ یہ درخواست شہری حنا فاطمہ نے اپنے وکیل چوہدری رضوان الہٰی کے ذریعے دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ ٹک ٹاک کے لائیو فیچر اور گفٹنگ سسٹم پر پابندی یا سخت ریگولیشنز عائد کیے جائیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار
Read moreشاہ کوٹ میں آندھی طوفان سے 50 دیہات بجلی سے محروم
حماد کاہلوں ایس این این اردو شاہ کوٹ (ضلع ننکانہ صاحب)، آدھی رات کو آنے والی شدید آندھی اور طوفان نے شاہ کوٹ اور گردونواح کے دیہات میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ نواحی گاؤں نظام پورہ مولا سنگھ، اسلام نگر اور نواں کوٹ سمیت درجنوں علاقوں میں بجلی کے کھمبے ٹوٹ کر گر گئے جبکہ بے شمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ قدرتی آفت کے باعث پچاس سے زائد دیہات بجلی اور پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔ متعدد گھروں کی چھتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق،
Read moreسیف سٹی نے 430 لاوارث افراد کو پیاروں سے ملا دیا
خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت قائم ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے 430 سے زائد گمشدہ اور لاوارث بچوں، خصوصی افراد اور شہریوں کو ان کے اہلخانہ سے ملا دیا۔ تفصیلات کے مطابق، مختلف فلاحی اداروں کا ریکارڈ “میرا پیارا” ڈیٹا بیس سے منسلک کیا گیا، جس کی بدولت برسوں سے ایدھی سینٹرز، چائلڈ پروٹیکشن بیوروز اور شیلٹر ہومز میں مقیم افراد اپنے گھروں تک پہنچ پائے۔ سیف سٹی ٹیم نے صوبہ بھر کے اداروں کا دورہ کر کے گمشدہ افراد کے انٹرویوز اور
Read more