چکلالہ میں پولیس پر فائرنگ، خطرناک ڈاکو زخمی گرفتار
رپورٹ: شمائلہ اسلم، بیورو چیف پاکستان ایس این این نیوز اردو راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں رات گئے پولیس پارٹی پر موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک خطرناک اور مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اقدامِ قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ فائرنگ کے مقام سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب گشت پر موجود پولیس
Read more