google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

علی پرویز ملک سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات

أخترخان ایس این این نیوز اردو اسلام آباد اسلام آباد میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسننتو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معدنیات اور تیل و گیس کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان میں معدنی اور ایکسپلوریشن سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انڈونیشین سفیر نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ معدنی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور ان کی سرکاری کمپنی

Read more

افغان طالبان کی نفلی حج پر پابندی، اہم فیصلہ

رفعت کوثر ایس این این اردو افغانستان میں طالبان حکومت نے نفلی حج کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان افراد کو سہولت فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے جو پہلی بار فرض حج کی ادائیگی کے خواہش مند ہیں مگر محدود کوٹے اور وسائل کے باعث مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ طالبان حکام کے مطابق حج زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے، جبکہ بار بار نفلی حج کی ادائیگی سے نہ صرف حج کے خواہش مند دیگر افراد متاثر ہوتے ہیں بلکہ قیمتی زرمبادلہ بھی ملک سے باہر جاتا ہے۔ حکام

Read more

طلباء معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں ڈی پی او ننکانہ

خالدچوغطہ ایس این این نیوز اردو ڈی پی او ننکانہ صاحب فراز احمد نے کہا ہے کہ طلباء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پولیس و عوام کے درمیان مثبت اور مضبوط روابط کے قیام میں طلباء اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ مسجد محمدیہ غوثیہ رضویہ المعروف انڈہ تالاب کے دورے کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق تنظیم المدارس پاکستان اہلِ سنت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، جن کے سلسلے میں سٹی ننکانہ میں جامعہ مسجد محمدیہ غوثیہ رضویہ کو امتحانی مرکز قرار دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ننکانہ نے امتحانی

Read more

پی آئی اے عملے کی ایمانداری، مسافر کا موبائل واپس

حماد کاہلوں ایس این این پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے عملے نے فرض شناسی اور ایمانداری کی قابلِ تحسین مثال قائم کر دی۔ مدینہ سے لاہور آنے والی ایک پرواز کے دوران ایک مسافر اپنا موبائل فون سیٹ کی جیب میں بھول گیا تھا۔ پرواز کی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے کے عملے نے موبائل فون ملنے پر مسافر کی شناخت اور تفصیلات حاصل کیں اور اس سے رابطہ قائم کیا۔ بعد ازاں لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کی تصدیق کے بعد موبائل فون بحفاظت اس کے حوالے کر دیا گیا۔ موبائل فون واپس ملنے پر مسافر محمد

Read more

سپیکر پنجاب اسمبلی کی شاہ کوٹ آمد، اظہارِ تعزیت

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ایس این این نیوز اردو شاہ کوٹ، ننکانہ صاحب سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شاہ کوٹ کا دورہ کر کے چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد سے ان کے بھائی رانا محمد اسلم کے انتقال پر تعزیت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کے لیے ان کے آبائی گاؤں 50 چک ٹوانہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی

Read more

سانگلہ ہل ٹریفک وارڈن محمد عمر کی دیانتداری قابلِ مثال

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر، شاہ کوٹ ایس این این اردو سانگلہ ہل میں ٹریفک پولیس کے وارڈن محمد عمر نے فرض شناسی اور دیانتداری کا عملی ثبوت دیتے ہوئے شہریوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ دورانِ ڈیوٹی شیر والا چوک کے قریب سڑک پر انہیں بھاری رقم ملی، جس پر انہوں نے کسی بھی ذاتی فائدے کے بارے میں سوچنے کے بجائے فوری طور پر اصل مالک تک پہنچنے کا فیصلہ کیا۔ ٹریفک وارڈن محمد عمر نے اپنے انچارج ٹریفک پولیس ابوبکر اور دیگر اہلکاروں کے تعاون سے رقم کے مالک کی تلاش کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

Read more

سندھ اسمبلی میں پابندی کے باوجود گٹکا استعمال، رکن کی تقریر

عابدہ کاہلوں ایس این این اردو سندھ حکومت کی جانب سے گٹکے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک رکن اسمبلی کی جانب سے گٹکا استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دورانِ تقریر متعلقہ رکن نے کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں عالمی سطح تک پہنچانے کے لیے تربیت یافتہ اور پیشہ ور کوچز کی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسمبلی اجلاس میں اس صورتحال نے ایوان اور سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے سرکاری پابندی اور عوامی

Read more

جعلی ای چالان ویب سائٹس کے خلاف پنجاب سیف سٹیز کی کارروائی

خالدچوغطہ ایس این این نیوز اردو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والی جعلی اور فِشنگ ویب سائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے اب تک 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کی جا چکی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ جعلی پلیٹ فارمز سیف سٹیز اتھارٹی اور ای چالان کے نام اور لوگوز کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو گمراہ کر رہے تھے اور غیر قانونی آن لائن ادائیگیاں وصول کی جا رہی تھیں۔

Read more

وفاقی وزیر بحری امور کا سپارکو ہیڈکوارٹر کا تاریخی دورہ

اختر خان اسلام آباد ایس این این نیوز وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے سپارکو ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جو بحری امور کے کسی بھی وفاقی وزیر کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کے موقع پر چیئرمین سپارکو یوسف خان اور اعلیٰ سطحی افسران نے وفاقی وزیر کو سپارکو کی کارکردگی، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور جدید نظاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران نئی بندرگاہوں کے ممکنہ مقامات کا سیٹلائٹ کے ذریعے جائزہ لیا گیا، جبکہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے ذریعے سمندری حدود میں ریلیف اور ریسکیو آپریشنز پر

Read more

بلوچستان میں پیپلز ٹرین سروس، حکومت و ریلوے میں اتفاق

اختر خان اسلام آباد ایس این این نیوز مورخہ: 21 جنوری 2026 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے درمیان پیپلز ٹرین سروس سمیت مختلف مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلویز نے پیپلز ٹرین سروس کو پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان میں عوام کو سستی، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم

Read more