google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی مشکلات

شمائلہ اسلم ایس این این نیوز اردو بیورو چیف پاکستان اسلام آباد ایئرپورٹ پر ورک ویزہ رکھنے والے سینکڑوں پاکستانی مسافروں کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا۔ لاکھوں روپے خرچ کر کے بیرونِ ملک روزگار کے خواب سجانے والے مسافر گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہے، لیکن امیگریشن حکام نے بغیر واضح وجہ کے درجنوں افراد کو واپس بھیج دیا۔ مسافروں نے شدید مشکلات اور انتظامات میں کوتاہی کی شکایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ضروری اقدامات جلد کیے جائیں گے۔

Read more

شاہ کوٹ اڈا بلوچنی کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہلاک، دو زخمی

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ایس این این نیوز اردو ، ننکانہ صاحب شاہ کوٹ کے نواحی علاقہ اڈا بلوچنی کے قریب آج ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تیز رفتاری سے آنے والی انڈوں سے لوڈ ایک منی ڈالا نے سامنے سے آنے والی مسافر بس کو زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں منی ڈالا میں سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی

Read more

ننکانہ صاحب پیرا فورس نے سرکاری اراضی پر قبضہ روک لیا

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ایس این این نیوز اردو، ننکانہ صاحب ننکانہ صاحب میں پیرا فورس نے اپنے تھانے میں پہلا مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقدمہ رشید خان اور لیاقت علی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان چک نمبر 589 میں 260 کنال سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ کیے ہوئے تھے۔ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نایاب فاروق کی نگرانی میں اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروایا گیا۔ پیرا فورس نے پیرا ایکٹ 44 کے تحت مقدمہ

Read more

ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت پی آئی انیشیٹوز اجلاس

حکیم جمیل اطہر ڈپٹی بیورو چیف ایس این این نیوز اردو، ننکانہ صاحب ننکانہ صاحب میں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت کے پی آئی انیشیٹوز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ضلعی محکموں کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا۔ ضلعی افسران نے سی ایم انیشیٹوز اور جاری عوامی سہولت منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں عوامی مسائل کے حل، شہری سہولیات کی فراہمی اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق متعدد احکامات جاری کیے: اہم ہدایات اور فیصلے سٹریٹ لائٹس ہسپتال اور ادویات پیٹرول پمپس صفائی

Read more

شاہکوٹ کا واحد گراؤنڈ تباہی کا شکار، انتظامیہ خاموش

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ ایس این این نیوز اردو شاہکوٹ کا واحد کھیل کا میدان شدید غفلت اور ناقص دیکھ بھال کے باعث مکمل طور پر تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق گراؤنڈ کھیل کے بجائے اب چارگاہ، جوہڑ، پارکنگ ایریا اور آوارہ افراد کے بیٹھک کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، جبکہ انتظامیہ صورتحال پر توجہ دینے سے قاصر ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں مویشی چرتے ہیں اور بعض افراد دھوپ میں بیٹھ کر باآسانی یہ سب دیکھتے رہتے ہیں کیونکہ روک ٹوک کا کوئی نظام

Read more

اڈیالہ جیل واقعہ عمران خان کی بہن سے ناروا سلوک پر تشویش

محمد ضیاء محی الدین نمائندہ راولپنڈی ایس این این نیوز اردو اڈیالہ جیل میں گزشتہ شب پیش آنے والے واقعے نے انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے، جہاں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن کے ساتھ ناروا سلوک کیے جانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کو انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ سول سوسائٹی، وکلاء تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ کا کردار تفصیلی تحقیق کا متقاضی ہے۔ مختلف حلقوں کا کہنا ہے

Read more

ننکانہ صاحب عزیز الرحمان پر فائرنگ، ملزمان کی تلاش جاری

ننکانہ صاحب ایس این این نیوز اردو ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر میں عزیز الرحمان نامی شہری پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر واقعے کے فوری بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زخمی شہری کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ سے میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ عزیز الرحمان، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فرنچائز ہولڈر اور ایک ٹریول ایجنسی کے مالک ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ مانانوالا

Read more

سانگلہ ہل میں سرکاری درخت چوری ناکام، ملزمان گرفتار

شاہین اقبال طاہر تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ ایس این این نیوز اردو سانگلہ ہل میں سرکاری اراضی سے درخت چوری کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت نے چھاپے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی چک نمبر 46 رب میں اس وقت کی گئی جب اسسٹنٹ کمشنر نے علاقے کا اچانک دورہ کیا۔ اسامہ امانت کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، جبکہ موقع سے برآمد ہونے والی کاٹی گئی لکڑی کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح

Read more

کمشنر لاہور مریم خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا اچانک

خالد چوغطہ ایس این این نیوز اردو کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا بغیر اطلاع دیے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، بچہ وارڈ اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران کمشنر نے ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر کی پابندی اور صفائی ستھرائی سمیت مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی اور عملے کے رویے کے حوالے سے براہِ راست تاثرات بھی حاصل کیے۔ کمشنر مریم خان نے ہسپتال کی

Read more

منڈی بہاؤالدین میں ایف آئی اے کی کارروائی، دو اسمگلر گرفتار

مظفر اقبال بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر منڈی بہاؤالدین ایس این این نیوز منڈی بہاؤالدین: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم صفدر کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جو انسانی اسمگلنگ اور 11 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Read more