خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر فیس عائد
شمائلہ اسلم اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی بیورو چیف پاکستان پشاور، 28 جولائی: خیبر پختونخوا حکومت نے ناران، کاغان اور جھیل سیف الملوک سمیت مشہور سیاحتی مقامات پر داخلہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، کاغان ویلی میں فیس کے بغیر کسی بھی سیاح کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حسن آباد میں فیس وصولی کا ایک خصوصی پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے تحت، بڑی گاڑیوں پر 200 روپے، چھوٹی گاڑیوں پر 100 روپے اور موٹرسائیکلوں پر 20 روپے فیس لاگو ہوگی، جبکہ مقامی افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
Read more