اسکینڈے نیوین نیوز اردو

روب جیٹن نیدرلینڈز کے نئے وزیر اعظم منتخب
روب جیٹن نیدرلینڈز کے نئے وزیر اعظم منتخب

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


ایس این این نیوز


بیورو چیف، پاکستان

نیدرلینڈز کو نیا وزیر اعظم مل گیا

نیدرلینڈز (ہالینڈ) میں کئی ماہ جاری رہنے والے سیاسی مذاکرات کے بعد تین سیاسی جماعتوں نے اقلیتی حکومت بنانے پر اتفاق کر

لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت Democrats 66 (D66) کے رہنما روب جیٹن (Rob Jetten) ملک کے نئے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔

38 سالہ روب جیٹن نیدرلینڈز کی تاریخ کے سب سے کم عمر وزیر اعظم ہوں گے۔ حکومت سازی کا معاہدہ 27 جنوری کو طے پایا،

جبکہ نئی کابینہ کی حلف برداری فروری میں متوقع ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

روب جیٹن اس سے قبل توانائی اور موسمیاتی امور کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ نیدرلینڈز کے پہلے علانیہ ہم جنس پرست وزیر اعظم ہوں گے۔

ان کے شریکِ حیات نیکولس کینن (Nicolás Keenan) کا تعلق ارجنٹائن سے ہے، جو پیشے کے اعتبار سے سابق اولمپک فیلڈ ہاکی

کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ دونوں نے 2024 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، جبکہ اطلاعات کے مطابق نکاح/شادی حلف برداری کے بعد ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نیدرلینڈز دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے 2001 میں ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دی۔ اس سیاسی پیش رفت پر

عوامی سطح پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں بعض حلقے اسے سماجی مساوات کی علامت قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ

حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

یورپ اور عالمی سیاست سے متعلق مزید خبریں SNN News پر پڑھیں۔