اسکینڈے نیوین نیوز اردو

مانسہرہ برفانی طوفان میں سوشل میڈیا انفلوئنسر جاں بحق
مانسہرہ برفانی طوفان میں سوشل میڈیا انفلوئنسر جاں بحق

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر


ایس این این اردو

ایس این این نیوز فن لینڈ

مانسہرہ میں برفانی طوفان کی زد میں آ کر لاپتہ ہونے والا سوشل میڈیا انفلوئنسر عنایت خان گلزار جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو

1122 کے مطابق نوجوان کی لاش ضلع تورغر کے بلند پہاڑ مچئی سر کے ٹاپ سے برآمد کر لی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عنایت خان ہفتے کی رات شدید برفباری کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ اتوار کی صبح ڈسٹرکٹ ایمرجنسی

آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں نے دوبارہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

طویل تلاش کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو مچئی سر ٹاپ کے قریب تلاش کیا، تاہم وہ شدید سردی اور موسمی حالات کے

باعث جانبر نہ ہو سکا۔ بیان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے سخت سردی، برفباری اور دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باوجود پیشہ

ورانہ مہارت اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائی۔

مقامی افراد کے مطابق عنایت خان گلزار تحصیل اوگی، ضلع مانسہرہ کا رہائشی تھا اور سوشل میڈیا پر ایڈونچر اور برفباری سے

متعلق ویڈیوز بنانے کے لیے جانا جاتا تھا۔

یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر ایک مقامی انرجی ڈرنک کمپنی کی تشہیر کے لیے اکیلے ہی برف پوش پہاڑ کی

جانب روانہ ہوا تھا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اہم بات یہ ہے کہ عنایت خان نے موت سے قبل فیس بک پر لائیو ویڈیو کے ذریعے اپنے فالورز کو برفانی طوفان میں پھنسنے کی

اطلاع دی تھی۔ یہ ویڈیو جمعے کے روز ان کے فیس بک اکاؤنٹ پر دیکھی گئی تھی، جہاں ان کی برفباری اور ایڈونچر سے متعلق

متعدد پوسٹس موجود ہیں۔

مزید تفصیلات اور تازہ خبریں پڑھنے کے لیے SNN اردو وزٹ کریں۔