اسکینڈے نیوین نیوز اردو

چیئرمین سینیٹ کی اطالوی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ
چیئرمین سینیٹ کی اطالوی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے اطالوی سفیر کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیے

سے قبل چیئرمین سینیٹ اور اطالوی وفد کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات پر

تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران معاشی تعاون، سماجی روابط اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اطالوی سفیر مریلینا

آرميلن، مسٹر ڈومینیکو پولونی اور مسٹر آگسٹو پالمیری بھی وفد میں شامل تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے ملتان کے تاریخی دروازوں کی بحالی میں اطالوی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان کی تاریخی اور تہذیبی

شناخت کی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ملتان اور روم کے تاریخی روابط کا بھی حوالہ دیا۔

اطالوی وفد نے پاکستان سے افرادی قوت کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا اور آئندہ مرحلے میں تقریباً 10 ہزار ویزوں کے اجرا

کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی ملتان میں جلد ویزا سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

ویزا سینٹر میں این او سی اور سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے جنوبی پنجاب کے شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

عشائیے میں پارلیمنٹیرینز، صنعت کاروں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ دونوں جانب سے پاکستان اور اٹلی کے تعلقات

کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

“پاکستان اور اٹلی کے تعلقات اور ویزا سہولیات کے بارے میں مزید پڑھیں