اسکینڈے نیوین نیوز اردو

افغان طالبان کی نفلی حج پر پابندی، اہم فیصلہ
افغان طالبان کی نفلی حج پر پابندی، اہم فیصلہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر


ایس این این اردو

افغانستان میں طالبان حکومت نے نفلی حج کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان افراد کو

سہولت فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے جو پہلی بار فرض حج کی ادائیگی کے خواہش مند ہیں مگر محدود کوٹے اور وسائل کے باعث

مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

طالبان حکام کے مطابق حج زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے، جبکہ بار بار نفلی حج کی ادائیگی سے نہ صرف حج کے خواہش مند

دیگر افراد متاثر ہوتے ہیں بلکہ قیمتی زرمبادلہ بھی ملک سے باہر جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نفلی حج پر پابندی سے فرض حج

کے لیے جانے والے افراد کی حق تلفی کا مسئلہ کم ہو سکے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نفلی حج پر خرچ ہونے والی رقم کو ملک کے اندر فلاحی سرگرمیوں، غربت کے خاتمے اور معیشت کی

بہتری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کی اس وقت افغانستان کو شدید ضرورت ہے۔

طالبان حکام کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ، وسائل کا بہتر استعمال اور معاشی دباؤ میں کمی

لانا ہے۔ اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل آنا متوقع ہے۔

نفلی حج پر پابندی، طالبان حکومت کا معاشی اور انتظامی اقدام۔