Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے عملے نے فرض شناسی اور ایمانداری کی قابلِ تحسین مثال قائم کر دی۔ مدینہ سے
لاہور آنے والی ایک پرواز کے دوران ایک مسافر اپنا موبائل فون سیٹ کی جیب میں بھول گیا تھا۔
پرواز کی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے کے عملے نے موبائل فون ملنے پر مسافر کی شناخت اور تفصیلات حاصل کیں اور اس سے
رابطہ قائم کیا۔ بعد ازاں لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کی تصدیق کے بعد موبائل فون بحفاظت اس کے حوالے کر دیا گیا۔
موبائل فون واپس ملنے پر مسافر محمد یوسف صدیقی نے پی آئی اے کے عملے کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ رویے کو سراہتے
ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے قومی ایئرلائن کا مثبت تشخص اجاگر ہوتا ہے۔
پی آئی اے عملے کی دیانتداری نے مسافر کا اعتماد جیت لیا۔
