google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

جعلی ای چالان ویب سائٹس کے خلاف پنجاب سیف سٹیز کی کارروائی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالدچوغطہ

ایس این این نیوز اردو

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والی جعلی اور فِشنگ ویب سائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

تیز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے اب تک 100 سے زائد جعلی ویب

سائٹس بلاک کی جا چکی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ جعلی پلیٹ فارمز سیف سٹیز اتھارٹی اور ای چالان کے نام اور لوگوز کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو

گمراہ کر رہے تھے اور غیر قانونی آن لائن ادائیگیاں وصول کی جا رہی تھیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر سرکاری یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی

ادائیگی نہ کریں۔ ای چالان کی تصدیق اور ادائیگی کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk یا پبلک سیفٹی ایپ استعمال کی جائے۔

ترجمان کے مطابق، جعلی ویب سائٹس بنانے اور شہریوں کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت

قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کے مالی تحفظ، شفاف نظام اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید قومی اور عوامی مفاد کی خبریں پڑھیں SNN News Urdu پر۔