اختر خان | اسلام آباد
ایس این این نیوز
فیڈرل فلڈ کمیشن نے دریائے کابل اور اس سے منسلک ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 21 سے 24 جنوری کے دوران ایک طاقتور مغربی موسمی نظام ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس
کے باعث خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
فلڈ کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 اور 23 جنوری کے دوران دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ شدید
بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ اور دیگر حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے، محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات اور ہنگامی تیاری مکمل رکھنے کا حکم دیا
گیا ہے۔
فیڈرل فلڈ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انسانی جانوں اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کے لیے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی
جا رہی ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک رہیں گے۔
شدید بارشوں کے باعث دریائے کابل اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا۔
