رفعت کوثر
SNN اردو
اگر کسی شخص کو اپنی قوم، شجرۂ نسب یا آباؤ اجداد کے بارے میں درست معلومات حاصل نہ ہوں تو اس کے لیے سب سے
معتبر ذریعہ محکمہ مال (ریونیو ڈیپارٹمنٹ) کا سرکاری ریکارڈ ہے۔ یہ ریکارڈ اندازوں یا سوشل میڈیا کے دعوؤں کے بجائے تاریخی
اور قانونی بنیاد پر معلومات فراہم کرتا ہے۔
Table of Contents
Toggleشروعات کیسے کریں؟
اگر آپ کو اپنے بزرگوں کی زمین کا خسرہ نمبر معلوم ہو تو وہ ساتھ لے جائیں۔
اگر خسرہ نمبر معلوم نہ ہو تو صرف یہ معلومات بھی کافی ہوتی ہیں:
- موضع (گاؤں)
- یونین کونسل
- ضلع
ان تفصیلات کی مدد سے پرانا ریکارڈ تلاش کیا جا سکتا ہے۔
محکمہ مال کہاں واقع ہوتا ہے؟
ہر ضلع میں محکمہ مال کا دفتر موجود ہوتا ہے، جو اکثر ضلعی کچہری میں قائم ہوتا ہے۔ یہاں پرانے ریکارڈ کے محفوظ کمرے
کو عام طور پر محافظ خانہ کہا جاتا ہے۔
کون سا ریکارڈ حاصل کیا جائے؟
محافظ خانے سے درج ذیل قدیم بندوبستی ریکارڈ طلب کیے جا سکتے ہیں:
- بندوبست 1872ء
- بندوبست 1880ء
- بندوبست 1905ء
یہ وہ ادوار ہیں جن میں باقاعدہ مردم شماری اور زمینوں کا اندراج کیا گیا۔
اس ریکارڈ کی اہمیت
ان ادوار میں ہر گاؤں میں مقامی نمائندوں اور عوام کی موجودگی میں معلومات درج کی جاتی تھیں، جس سے قوم یا خاندان
کی تبدیلی ممکن نہیں ہوتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ریکارڈ آج بھی غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد سمجھا جاتا ہے۔
اگر آپ کے بزرگوں کے نام زمین درج تھی تو اس ریکارڈ میں:
- نام
- قوم
- اور کئی نسلوں پر مشتمل شجرۂ نسب
موجود ہوتا ہے، جو آپ کے خاندان کی سب سے پرانی اور سرکاری تصدیق شدہ دستاویز ہے۔
مزید تحقیقی اور معلوماتی مضامین پڑھنے کے لیے SNN اردو وزٹ کریں۔
