حماد کاہلوں
ایس این این نیوز
لاہور کی سیشن عدالت نے تین سگے بھائیوں اور دو دامادوں کی مبینہ ہلاکت سے متعلق کیس میں اہم تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے سی سی ڈی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ
ایک ہی واقعے پر دو ایف آئی آرز درج نہیں کی جا سکتیں، جبکہ یہ معاملہ پہلے ہی ایف آئی اے کے زیرِ تفتیش ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ درخواست گزار کی جانب سے سی سی ڈی افسران کے خلاف پانچ نوجوانوں کو مبینہ
جعلی مقابلے میں ہلاک کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی، تاہم سی سی ڈی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ
ایف آئی اے اس کیس کی تحقیقات شروع کر چکی ہے، اس لیے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دی جائے۔
تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کو اس معاملے میں مکمل قانونی اختیار حاصل ہے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے
میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ تحقیقات مکمل کر کے قصوروار عناصر کے خلاف قانون کے
مطابق کارروائی کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
مزید عدالتی اور قانونی خبروں کے لیے SNN News وزٹ کریں۔