اسکینڈے نیوین نیوز اردو

گوجرانوالہ پولیس نے فحش ویڈیو کیس میں خاتون گرفتار کی
گوجرانوالہ پولیس نے فحش ویڈیو کیس میں خاتون گرفتار کی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز

گوجرانوالہ: سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے حکم پر پولیس نے غیر اخلاقی اور فحش ویڈیو کے کیس میں بڑا ایکشن لیا۔

ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو تھانہ اروپ پولیس نے حراست میں لے لیا اور زنا کے مقدمے کے تحت نامزد کر دیا گیا۔ ایس۔ایچ۔او

سید قیصر عباس شاہ کی نگرانی میں پولیس نے خاتون کو گرفتار کیا اور مقدمے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔

ویڈیو میں ملوث ملزم عمیری کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کینٹ کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔