حماد کاہلوں
اسکینڈے نیوین نیوز، فن لینڈ
راولپنڈی کی ایئرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کی ایک نوجوان طالبہ کو مبینہ طور پر اس کے کلاس فیلو نے محبت کا جھانسہ دے کر
زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں واقع ایک فلیٹ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے نہ صرف طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ اس دوران خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیوز اور تصاویر
بھی ریکارڈ کر لیں۔ بعد ازاں ملزم نے متاثرہ طالبہ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ اس کے مطالبات نہ
مانے تو ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی۔
متاثرہ طالبہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر تھانہ شمس کالونی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش
شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد فیضان ولد زبیر علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
