اسکینڈے نیوین نیوز اردو

جیکب آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین الٹنے سے 11 زخمی
جیکب آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین الٹنے سے 11 زخمی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رپورٹ: بیورو عبدالباقی

جیکب آباد

جیکب آباد جیکب آباد کے ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر وین کے ٹائر پھٹنے سے یہ وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد

زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔

زخمیوں کی شناخت میں ممتاز بگٹی، حانیا بگٹی، زینب، محمد رفیق، خادم لہر اور عبدالنبی چاچڑ شامل ہیں۔ چار زخمیوں کی

حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد سول ہسپتال میں علاج کی سہولیات کی کمی اور ادویات کی قلت کی شکایات سامنے آئیں، جس پر شہریوں اور

متاثرین کے ورثاء نے کہا کہ سول ہسپتال صرف ریفر ہسپتال بن چکا ہے۔

ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین جیکب آباد سے

شکارپور جا رہی تھی اور وین کا ٹائر پھٹنے سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

مزید مقامی حادثات اور ہنگامی رپورٹنگ یہاں پڑھیں۔