اسکینڈے نیوین نیوز اردو

صدر زرداری کا عالمی یومِ بریل پر خصوصی پیغام، شمولیت
صدر زرداری کا عالمی یومِ بریل پر خصوصی پیغام، شمولیت

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ایوانِ صدر میڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکرز

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بریل کے موقع پر بینائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع اور

قومی زندگی میں مکمل شمولیت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بریل محض پڑھنے اور لکھنے کا ذریعہ نہیں بلکہ آزادی، خود اعتمادی اور مساوی مواقع

کی ایک مضبوط علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بینائی سے محروم افراد کی قومی زندگی میں شمولیت ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان بریل خواندگی کے فروغ، معاون ٹیکنالوجیز کے استعمال اور قابلِ رسائی تعلیم کے لیے پُرعزم ہے،

کیونکہ جامع عوامی خدمات اور قابلِ رسائی تعلیمی نظام کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ عوامی عمارتوں، سرکاری دفاتر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں قابلِ رسائی معیارات کا نفاذ ناگزیر ہے تاکہ

بصارت سے محروم افراد بلا رکاوٹ سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

صدر زرداری نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے معذور افراد کے حقوق کے کنونشن پر مکمل عملدرآمد کے

لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بصارت سے محروم افراد کی جدوجہد، حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدرِ مملکت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مل کر ایک ایسا شمولیتی معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر شہری

کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر ہو۔