اسکینڈے نیوین نیوز اردو

دیامر بھاشا ڈیم ٹنل میں اوورٹیکنگ، جان لیوا غفلت
دیامر بھاشا ڈیم ٹنل میں اوورٹیکنگ، جان لیوا غفلت

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر


ایس این این اردو

دیامر بھاشا ڈیم کی ٹنل میں جگہ جگہ واضح طور پر بورڈ آویزاں ہیں جن پر اوورٹیکنگ سے منع کیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود

متعدد ڈرائیور ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں۔

عوامی آگاہی اور حفاظتی ہدایات کے باوجود اوورٹیکنگ جیسے خطرناک اقدامات نہ صرف اپنی جان بلکہ دیگر مسافروں کی

زندگیاں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ٹنلز میں اوورٹیکنگ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ قوانین پر عملدرآمد اور عوامی شعور کی کمی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، جب تک ٹریفک

قوانین کی پابندی کو سنجیدگی سے نہیں لیا جائے گا، بڑے منصوبوں پر بنائی گئی سہولیات بھی مؤثر ثابت نہیں ہو سکتیں۔