Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ
لیا۔ انہوں نے ماڈل بازاروں میں کام کی رفتار دیکھی اور چوکوں، چوراہوں اور پیر احمد شاہ روڑ پر صفائی کے آپریشن کا معائنہ کیا۔
کمشنر نے پبلک پارکس اور ضلع کونسل نرسری کا بھی دورہ کیا اور پودوں کی افزائش کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم
اختر راو اور دیگر افسران نے جاری منصوبوں کے بارے میں کمشنر کو بریفنگ دی۔
کمشنر مریم خان نے اسکینڈے نیوین نیوز نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازاروں پر توجہ شہر کی خوبصورتی اور
کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت صفائی کے معیار کو بہتر سے بہترین بنایا
جا رہا ہے اور شہری خدمات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
