Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
اسلام آباد
(سید عادل رضا)
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی
(CDA) اور ورلڈ بینک گروپ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) نے اسلام آباد میں پانی اور سیوریج کے نظام کو
جدید بنانے کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کی تقریب میں سیکرٹری داخلہ، چیئرمین CDA محمد علی رندھاوا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ریجنل ڈائریکٹر IFC اور اسلام
آباد واٹر کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
معاہدے کے اہم نکات:
- IFC، اسلام آباد واٹر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت مختلف منصوبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔
- اسلام آباد میں پانی اور سیوریج سے متعلق تین بڑے منصوبوں کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز فراہم کی جائیں گی۔
- منصوبوں کا مقصد دارالحکومت کے بنیادی انفراسٹرکچر کو پائیدار بنیادوں پر مضبوط بنانا ہے۔
- صاف پانی کی بہتر اور مسلسل فراہمی، پانی کے میٹروں کی تنصیب، اور نان ریونیو واٹر میں کمی منصوبوں کے اہم اہداف ہیں۔
- واٹر پمپس کو انرجی ایفیشنٹ بنانا، سیوریج لائنوں کی مرمت و بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی اپ گریڈیشن بھی منصوبوں کا حصہ ہیں۔
چیئرمین CDA محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے پانی کے ضیاع پر مؤثر
قابو پایا جا سکے گا اور مانیٹرنگ سسٹم میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صاف پانی اور
معیاری سیوریج سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
