کہوٹہ (ندیم آزاد)
لانس نائک محمد محفوظ شہید (نشانِ حیدر) کے مزار پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک آرمی، پاک فضائیہ اور
پاک نیوی کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے گئے۔ 1971ء کی جنگ میں دشمن کی توپیں
خاموش کروانے اور وطن کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنے والے محمد محفوظ شہید کی بہادری کو افواجِ پاکستان نے خراج تحسین
پیش کیا۔ موجودہ شخصیات نے کہا کہ محفوظ شہید جیسے بہادر سپوت قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔