اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ پولیس کی حساس مقامات پر فرضی مشقیں جاری

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ

ایس این این نیوز اردو

ننکانہ: آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق حساس مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ نے

فرضی مشقیں جاری رکھی ہیں۔ تازہ موک ایکسرسائز بابا گورونانک یونیورسٹی میں منعقد کی گئی، جس میں ضلعی پولیس،

ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔

موک ایکسرسائز کے دوران تمام اداروں کی رسپانس ٹائم اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او فراز احمد کا کہنا ہے کہ فرضی

مشقوں کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اداروں کا رسپانس مزید تیز اور مؤثر ہو، تاکہ شہریوں کے

جان و مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔