خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
ننکانہ ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ تھانہ
سید والا پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو اشتہاری مجرمان زاہد اقبال عرف پنوں اور خرم شہزاد کو گرفتار کیا، جو رابری
کے دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
اشتہاری مجرمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ
تھانہ سید والا پولیس نے ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزمان ولی محمد، علی رضا اور ارشد کو گرفتار کر کے
اسلحہ برآمد کر لیا۔
ڈی پی او ننکانہ فراز احمد کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے اور
اسلحہ کی نمائش یا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔