اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ڈاکٹر مصدق ملک کا اقوام متحدہ فورم میں عالمی انصاف پر زور
ڈاکٹر مصدق ملک کا اقوام متحدہ فورم میں عالمی انصاف پر زور

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

Tickers

حکومتِ پاکستان

اقوامِ متحدہ کے اتحادِ تہذیبوں (UNAOC) کے 11ویں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و

ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی نظام میں رونما ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بتدریج دوطرفہ تعاون سے ہٹ کر یکطرفہ اقدامات کی جانب بڑھ رہی ہے، جو عالمی امن اور استحکام کے

لیے خطرناک رجحان ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے زور دیا کہ حقوق اور انصاف کے اصولوں کا اطلاق ہر خطے اور ہر قوم پر بلا امتیاز ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خواتین، اقلیتوں، بچوں اور ماحولیاتی حقوق بنیادی اور ناقابلِ تردید ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے

سوال کیا کہ کیا فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق بھی اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں جتنی دنیا کی دیگر اقلیتوں کے حقوق کو دی جاتی ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے واضح کیا کہ کشمیر کے عوام کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں جو دنیا بھر میں دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں۔

انہوں نے بالائی دریا کنار ممالک پر زور دیا کہ وہ زیریں دریا کنار ممالک کے حقوق کا احترام کریں، کیونکہ پانی جیسے وسائل پر

منصفانہ طرزِ عمل عالمی ذمہ داری ہے۔