ایس این این نیوز
اوکاڑہ بلال حسن بھٹی
اوکاڑہ/ ملزم گرفتار
اوکاڑہ کے تھانہ چورستہ میاں خاں کے علاقے لدھیوال میں گھریلو رنجش کے باعث خاتون کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا
جس میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ طحریم فاطمہ عرف صائقہ بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا
ہے کہ ملزم حامد نے مقتولہ کی بہن سے رشتہ مانگا تھا، جس پر انکار کے بعد تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ قتل تک جا پہنچا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم حامد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کے دو بھائیوں اعظم اور ناظم کی گرفتاری
کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اس کیس کی تفتیش ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں جاری ہے، اور تمام پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں
تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او اوکاڑہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو ناحق قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے
والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔
