خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
ملک بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی قومی پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے
پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ویکسین
لازمی پلائیں۔
سی ای او ہیلتھ نے اجلاس میں پولیو مہم کی تیاریوں کی تفصیل سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کے 2 لاکھ 88
ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جائیں گی، جبکہ ٹرانزٹ پوائنٹس اور فکسڈ
مراکز پر بھی ویکسینیشن جاری رہے گی۔
انہوں نے ٹیموں کی سکیورٹی، حاضری اور کارکردگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ
مہم 15 دسمبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ والدین کی آگہی کے لیے خصوصی مہم چلا رہا ہے تاکہ
ہر بچے تک ویکسین کی رسائی ممکن ہو سکے۔
