حکیم جمیل اطہر
ڈپٹی بیورو چیف
ایس این این نیوز اردو
ننکانہ صاحب، شاہ کوٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری
ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ عطیہ عنایت کی سربراہی میں چک 84 میں محمد سلمان کی 17 کنال 11
مرلہ زمین واگزار کروانے کے لیے خصوصی آپریشن کیا گیا۔
آپریشن میں ریونیو، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا اور زمین پر ناجائز قبضہ ختم کروایا گیا۔ اس اقدام کا مقصد
شہریوں کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنانا اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کو ختم کرنا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی زمین کے تنازع یا قبضے کے معاملات میں قانونی طریقہ اختیار
کریں اور حکومتی اقدامات میں تعاون کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ نے مزید کہا کہ سرکاری زمینوں کی واگزار کاری کے
اقدامات مسلسل جاری رہیں گے تاکہ قانون اور انصاف کی عملداری برقرار رہے۔
