اسکینڈے نیوین نیوز اردو

فن لینڈ میں انسانی حقوق کا احترام، پاکستان میں فقدان
فن لینڈ میں انسانی حقوق کا احترام، پاکستان میں فقدان

حماد کاہلوں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


ایس این این نیوز اردو


اسٹاف رپورٹر فن لینڈ

آج 10 دسمبر کو دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد ہر انسان کے بنیادی، سماجی اور

شہری حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ میں خود ایک ایسے ملک فن لینڈ کا شہری ہوں جہاں انسانی حقوق کا احترام صرف

قانون تک محدود نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ ہے۔ فن لینڈ دنیا کے اُن چند ممالک میں شامل ہے جو حقیقی

میں انسانی وقار، آزادیِ اظہار، مساوات اور انصاف کے ضامن ہیں۔

لیکن میرا دوسرا وطن پاکستان ہے، جس کی صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔ یہاں بنیادی انسانی حقوق تو دور کی بات، اکثر

اوقات عام شہریوں کو وہ سلوک بھی نہیں ملتا جو ایک جانور کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ظلم، ناانصافی، کرپشن، سیاسی انتقام،

معاشی بدحالی اور سماجی ناامیدی نے عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔

بطور دو مختلف دنیاؤں کا شہری، یہ تضاد مجھے روز محسوس ہوتا ہے


ایک طرف فن لینڈ جیسا ملک جہاں قانون طاقتور ہے، انسان محفوظ ہے، اور ریاست شہری کا تحفظ کرتی ہے۔


دوسری طرف پاکستان… جہاں شہری اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ، لاچار اور مسلسل حقوق سے محروم ہیں۔

اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنا خاص رحم فرمائے اور اسے وہ مقام عطا کرے جہاں ہر شہری کے حقوق کو عزت، تحفظ اور قانونی

ضمانت حاصل ہو۔ آمین۔