اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پاکستان آمد انڈونیشیا کے صدر پرابووو کا تاریخی دورہ
پاکستان آمد انڈونیشیا کے صدر پرابووو کا تاریخی دورہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

Table of Contents

اختر خان

اسلام آباد

او سی

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور

وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


پاک فضائیہ کے طیاروں نے مہمان صدر کے جہاز کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر حصار میں لیتے ہوئے شاندار فضائی سلام پیش کیا۔

وی او

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کی دوستی اور تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

دو روزہ دورے پر آنے والے انڈونیشین صدر پرابووو سوبیانتو کا طیارہ جیسے ہی پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا، پاک

فضائیہ کے طیاروں نے اُنہیں منفرد انداز میں خوش آمدید کہا۔

نور خان ایئربیس پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے مہمان صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میزبان اور مہمان رہنماؤں کے

درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بچوں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے پرچم تھامے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، جبکہ صدر

پرابووو کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

مہمان صدر وزیرِاعظم پاکستان کے ہمراہ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔


مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں

تعاون بڑھانے پر جامع گفتگو کی جائے گی۔


اس کے علاوہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی سطح پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی مشاورت کریں گے۔

صدر پرابووو سوبیانتو کا یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، باہمی مفادات کو آگے بڑھانے

اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔