شمائلہ اسلم،
ایس این این نیوز اردو،
بیورو چیف پاکستان
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہر شہری کے لیے ناقابلِ قبول ہے، چاہے وہ
طلباء ہی کیوں نہ ہوں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر میں وزیر تعلیم سے منسوب یہ دعویٰ کہ طلباء پر ایف آئی آر درج نہیں ہوگی، بالکل غلط
ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بیان بازی نہیں کی۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے اور کسی کو بھی اس سے بالاتر نہیں سمجھا جا سکتا۔ طلباء سمیت ہر
شہری کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کی مشکلات کو سمجھا جاتا ہے، لیکن ان کی زندگی بھی قیمتی ہے۔ اس لیے کم عمر طلباء کو
چاہیے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق سواری کا متبادل انتظام کریں، مگر قانون کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
رانا سکندر حیات نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سب کے لیے لازم ہے تاکہ سڑکوں پر محفوظ ماحول قائم رہے اور
حادثات سے بچا جا سکے۔
