Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
مرزا آصف
ایس این این نیوز اردو
تحصیل رپورٹر سمندری،
سمندری میں اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر مریم بتول نے آج شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ
کیا۔ دورانِ وزٹ دکان داروں کو تجاوزات پر سخت وارننگ جاری کی گئی۔
مریم بتول کا کہنا تھا کہ کل سے تجاوزات کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع ہوگا، اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف
بھاری جرمانوں کے ساتھ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ شہر میں کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔
