اسکینڈے نیوین نیوز اردو

شاہکوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر گھر واگزار
شاہکوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر گھر واگزار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر

تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ


ایس این این اردو**

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل شاہ کوٹ میں فوری انصاف کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ ثناء شرافت اور ڈی ایس پی سرکل اعجاز احمد ڈوگر کی سربراہی میں ایک آپریشن

کیا گیا، جس میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اس آپریشن میں ریونیو، پیرا فورس، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق تحصیل شاہ کوٹ کے رہائشی محمد یعقوب کا 2/5 مرلے کا مکان قابضین سے واگزار کروا کر محمد یعقوب کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق قانون کے تحت فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ایک کوشش ہے۔