اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ پیرا فورس اجلاس، تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات
ننکانہ پیرا فورس اجلاس، تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حکیم جمیل اطہر


ڈپٹی بیورو چیف

، ایس این این نیوز اردو


ننکانہ صاحب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال

ننکانہ صاحب میں پیرا فورس کے رابطہ و کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عطیہ

عنائیت، اسسٹنٹ کمشنر اسامہ امانت، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر، ڈی او انفارمیشن، اور سی ای او ضلع کونسل سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل وائز اسسٹنٹ کمشنرز سے انسداد تجاوزات، صفائی، ریڑھی بازاروں کے نظم و ضبط اور شہری سہولیات

سے متعلق بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اے سیز مشترکہ ٹیمیں اور اسکواڈز فوری طور پر نوٹیفائی کریں اور ہر

میونسپل سہولت کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

ڈی سی محمد تسلیم اختر راؤ نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شہری سہولیات کی فراہمی اور

تجاوزات کے خاتمے کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر تحصیل میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، صفائی

ستھرائی، اور پرائس ایکشنز کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ:

  • ریڑھی بازاروں کے علاوہ ضلع بھر میں کوئی ریڑھی نظر نہیں آनी چاہیے۔
  • افسران تجاوزات کے خلاف آپریشن فرنٹ لائن سے لیڈ کریں۔
  • آپریشن کے دوران اخلاقیات کا خیال رکھا جائے، کسی قسم کی بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
  • کرپشن، بدتمیزی یا عوامی شکایات پر زیرو ٹالرنس اپنائی جائے گی اور سخت کارروائی ہو گی۔
  • ادارے کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام ملازمین کی سخت نگرانی جاری ہے، کوئی اہلکار ڈیوٹی کے دوران بغیر یونیفارم نظر نہیں آنا چاہیے۔ تاجران کو ہدایت کی گئی کہ اپنا سامان دکان کے اندر رکھیں، ورنہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انسداد تجاوزات کے لیے تین مرحلے طے کیے گئے:
پہلے مرحلے میں نوٹس
دوسرے میں جرمانہ
تیسرے مرحلے میں کاروبار کی سیلنگ

ڈپٹی کمشنر نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے لیے انعامات جبکہ شکایات کی صورت میں سخت کارروائی کا اعلان

کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس نظم، پروفیشنل رویے اور مکمل انرجی کے ساتھ ذمہ داریاں سرانجام دے تاکہ ضلع ننکانہ

شہری سہولیات کے معاملے میں ایک ماڈل کے طور پر سامنے آئے۔