اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ صاحب پیرا فورس نے سرکاری اراضی پر قبضہ روک لیا
ننکانہ صاحب پیرا فورس نے سرکاری اراضی پر قبضہ روک لیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حکیم جمیل اطہر


ڈپٹی بیورو چیف

ایس این این نیوز اردو،

ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب میں پیرا فورس نے اپنے تھانے میں پہلا مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقدمہ رشید خان اور لیاقت علی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان چک نمبر 589 میں 260 کنال سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ کیے ہوئے تھے۔ سب

ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نایاب فاروق کی نگرانی میں اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروایا گیا۔

پیرا فورس نے پیرا ایکٹ 44 کے تحت مقدمہ درج کیا اور تفتیش انویسٹیگیشن ونگ پیرا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے

مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر سید مدثر رضا نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

اور ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارسرکار میں مداخلت بھی ہرگز قبول

نہیں کی جائے گی۔