Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا بغیر اطلاع دیے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے
ایمرجنسی وارڈ، بچہ وارڈ اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران کمشنر نے ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر کی پابندی اور صفائی ستھرائی سمیت
مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی
اور عملے کے رویے کے حوالے سے براہِ راست تاثرات بھی حاصل کیے۔
کمشنر مریم خان نے ہسپتال کی فارمیسی اور ادویات کے اسٹور کا معائنہ کیا اور مختلف میڈیسن بیچز کی جانچ پڑتال بھی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اور محکمہ
صحت کے افسران بھی موجود تھے۔
