اسکینڈے نیوین نیوز اردو

میلسی میں میرج ہال میں مجرا پارٹیوں کی کھلی خلاف ورزی
میلسی میں میرج ہال میں مجرا پارٹیوں کی کھلی خلاف ورزی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مدثر حسین


ضلع وہاڑی

اسٹیشن میلسی

میلسی میں تھانہ کرمپور کی حدود میں قائم علی بابا میرج ہال میں قانون کی کھلے عام خلاف ورزیاں سامنے آ رہی ہیں۔ ہال

میں شادی کی تقریبات کے بجائے اب باقاعدہ پرائیویٹ مجرا پارٹیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ رات ہونے والی ایک پارٹی میں شراب نوشی، فحاش موسیقی، برہنہ ڈانس اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری رہیں، جبکہ

ہال کے باہر شدید آتش بازی کے باعث گلیاں اور محلے دھوئیں سے بھر گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آتش بازی اس قدر خطرناک

تھی کہ کئی گاڑیاں آگ لگنے سے بال بال بچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ پارٹی بااثر زمیندار اللہ راضی کی شادی کی خوشی میں منعقد کی گئی تھی۔ پولیس کو بارہا اطلاع دی گئی،

مگر تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہ ہو سکی۔

ایس ایچ او شہزاد امین کا کہنا ہے:

“اطلاع ملتے ہی ہم موقع پر گئے لیکن وہاں سب کچھ بند تھا۔ ویڈیوز حاصل کرلی ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ قانون توڑنے

والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔”

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسی میرج ہال میں ایک مجرا پارٹی پر چھاپہ مار کر ڈانسرز اور شرکا کو گرفتار کیا گیا تھا، مگر

اس کے باوجود سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔