اسکینڈے نیوین نیوز اردو

لاہور شیخوپورہ روڈ پر لوڈر مزدا الٹ گیا، جانی نقصان نہیں
لاہور شیخوپورہ روڈ پر لوڈر مزدا الٹ گیا، جانی نقصان نہیں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


تحصیل رپورٹر شاہکوٹ،

ایس این این نیوز اردو

لاہور شیخوپورہ روڈ پر ڈگری بوائز کالج کے سامنے ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک لوڈر مزدا اچانک الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں

گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

موقع پر موجود شہریوں کے مطابق گاڑی اچانک بے قابو ہوئی اور اُلٹ گئی، بعد ازاں مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرکے

سڑک کو ٹریفک کے لیے صاف کروایا۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔