حماد کاہلوں
نمائندہ برائے عالمی امور
ایئر انڈیا نے بتایا ہے کہ انڈیا سے امریکہ جانے والی پروازوں میں 30٪ مسافر وہیل چیئر کی درخواست کرتے ہیں، جن میں سے زیادہ
تر مسافر بالکل صحت مند ہوتے ہیں۔ ایئر لائن کے مطابق بہت سے مسافر صرف پریارٹی بورڈنگ حاصل کرنے کے لیے نظام کا غلط
استعمال کر رہے ہیں۔
اس دھوکے بازی کے باعث حقیقی معذور مسافروں کے لیے مشکلات اور تاخیر پیدا ہو رہی ہیں۔ ایئر انڈیا نے اس بات پر زور دیا کہ
اس طرح کی حرکتیں نہ صرف پرواز کے نظام کو متاثر کرتی ہیں بلکہ ضرورت مند مسافروں کی سہولت بھی متاثر ہوتی ہے۔