خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے سلمان آغا بیٹرز کی فہرست میں 14 درجے ترقی کے بعد
سولہویں نمبر پر آگئے، جب کہ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں 7 درجے ترقی کے بعد گیارہویں نمبر پر پہنچ گئے۔
صائم ایوب نے بھی نمایاں بہتری دکھائی اور 18 درجے ترقی کے بعد 35ویں نمبر پر آگئے۔
تاہم پاکستانی کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔
فخر زمان پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 31ویں نمبر پر، جبکہ محمد رضوان چار درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر آ گئے۔
بولرز کی ٹاپ ففٹین فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی سولہویں اور ابرار احمد 18 درجے ترقی کے بعد 20ویں نمبر پر آگئے، جبکہ حارث رؤف کو بھی دو
درجے بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر جگہ ملی۔
